ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نس بندی سے متعلق تبصرہ پر شیوسینا نے کی گری راج کی حمایت ؛ مسلمانوں کی آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کا الزام

نس بندی سے متعلق تبصرہ پر شیوسینا نے کی گری راج کی حمایت ؛ مسلمانوں کی آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کا الزام

Thu, 08 Dec 2016 20:18:51  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 8 /دسمبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی اتحادی شیوسینا نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے نس بندی سے متعلق متنازعہ بیان کی آج حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کر کے کچھ بھی غلط نہیں کیاہے۔شیوسینا نے کہاکہ انہوں نے جو کہا، صحیح کہا، حالانکہ صرف نس بندی پر زور دینے کے بجائے، انہیں ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار’سامنا‘میں لکھے اداریہ میں آبادی میں اضافہ کو بھوت کے ملک کو نگلنے سے تعبیر کیا گیا ہے، رپورٹ میں آبادی میں اضافہ میں مسلمانوں کی تعداد کا تناسب زیادہ ہونے کی بات کہی گئی ہے۔غورطلب بات یہ ہے کہ گری راج سنگھ نے حال ہی میں کہا تھا کہ نوٹ بند ی کے بعد اب ملک میں فوری نس بندی کے لیے قانون بنانے کی ضرورت ہے۔سنگھ نے کہا تھاکہ دنیا کی کل آبادی کا 17فیصد حصہ ہندوستان میں رہتا ہے اور اس میں ہر سال آسٹریلیا کی آبادی کے برابر اضافہ ہوتا ہے،ملک کے پاس عالمی زمین کا محض 2.5فیصد اور آبی وسائل کا محض 4.2فیصد حصہ ہے، اس صورت حال میں، آبادی میں تیزی سے اضافہ ترقی کی سمت میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے، اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے ہمیں آبادی کنٹرول قانون کی ضرورت ہے۔


Share: